جنرل بورڈ میٹنگ میں بحث کے بعد تجاوزات منظور
مالیگاؤں ، 23/12/2020 آج شام میں چار بجے کارپوریشن کی ماہانہ آن لائن 23 عنوانات کو لیکر جنرل بورڈ میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔ اس میٹنگ میں اسلم انصاری نے زوردار بحث کرتے ہوئے کہا کہ کارپوریشن چھوٹے پلاٹ اور اتی کرمن کی زمین کے ساتھ ساتھ خرید و فروخت پر شکنجہ کیوں نہیں کستی؟ اس پر کمشنر نے قانونی دلائل پیش کئے۔ تب ہاؤس لیڈر نے کہا کہ زمین کے عنوانات ملتوی کئے جائیں۔ اس کے بعد سہارا ہاسپٹل کورونا سینٹر کا دو کروڑ بقایا پر کافی بحث و مباحثہ ہوا۔ تب ہیلتھ آفیسر سپنا ٹھاکرے جواب دینے حاضر ہوئی لیکن اراکین مطمئن نہیں ہوئے۔ اس میٹنگ میں سکارام گھوڑکے، ڈاکٹر خالد پرویز، مدن باپو، آمین فاروق اور مستقیم ڈگنیٹی نے بھی بحث میں حصہ لیا ۔ کل ملاکر ماہانہ جنرل بورڈ میٹنگ کامیاب رہی۔ درمیان میں عتیق کمال نے کہا کہ 22 کروڑ اسفیل ورک کا معاملہ ممبئی ہائی کورٹ میں زیر سماعت ہے۔ اس پر سابق میئر شیخ رشید نے جواب دیتے ہوئے بتایا کہ اسفیل وارک کا معاملہ منظور مگر کورٹ میں کئی معاملات ہیں۔اس کے بعد ماہانہ میٹنگ میں اپوزیشن کے دمدار کرادر کا فقدان رہا ۔ آج کل شہر میں چرچا ہے کہ مقامی اپوزیشن برسر اقتدار کی ہاں میں ہاں ملا رہا ہے۔ امید تھی کہ متحدہ محاذ جارحانہ اپوزیشن کا کرادر نبھائے گا ۔ لیکن ایسا کچھ دیکھنے میں نہیں آیا ۔