Best Viral Premium Blogger TemplatesPremium By Raushan Design With Shroff Templates

Iklan

سابق میئر شیخ رشید کے بھائی اور سابق ایم ایل اے شیخ آصف کے چاچا شیخ جلیل سنگین جرم میں گرفتار، چار دنوں کی پولس کسٹڈی

Hum Bharat
Wednesday 18 August 2021
Last Updated 2021-08-19T10:59:05Z
Premium By Raushan Design With Shroff Templates
masukkan script iklan disini

 سابق میئر شیخ رشید کے بھائی اور سابق ایم ایل اے شیخ آصف کے چاچا شیخ جلیل سنگین جرم میں گرفتار،  چار دنوں کی پولس کسٹڈی

مالیگاؤں( ہم بھارت ) مقامی پولس کنٹرول روم سے حاصل تفصیلات کے مطابق پولس ملازم سچن بابو لال کی شکایت پر کاروائی کرتے ہوئے غیر قانونی طریقے سے بائیو ڈیزل بنانے اور بیچنے کے سنگین جرم میں ناسک ضلع ایس پی سچن پاٹل و اے ایس پی چندر کانت کھانڈوی کی نگرانی میں پولس نے سابق میئر شیخ رشید کے بھائی اور سابق ایم ایل اے شیخ آصف کے چاچا 52 سالہ شیخ جلیل شیخ شفیع اور مزید ایک 32 سالہ ملزم شیخ وسیم شیخ یاسین ساکن آزاد نگر کو گرفتار کرتے مقامی کورٹ سے 4 دنوں کی پولس کسٹڈی حاصل کرلی ہے۔

حاصل تفصیلات کے مطابق ممبئی آگرہ نیشنل ہائے وے نمبر 3 رائل ہوٹل کے عقب میں پترے کے شیڈ میں 52 سالہ ملزم شیخ جلیل شیخ شفیع اور ایک آزاد نگر کا ساکن 32 سالہ ملزم شیخ وسیم شیخ یاسین غیر قانونی طریقے سے بائیو ڈیزل سپلائی کررہے تھے جس کی شکایت پولس ملازم سچن بابو لال نے پولس اسٹیشن میں درج کرائی۔ اس فریاد پر کاروائی کرتے ہوئے ناسک ضلع ایس پی سچن پاٹل اور مالیگاؤں اے ایس پی چندر کانت کھانڈوی و دیگر پولس ملازمین و آفیسر کی رہنمائی میں پولس نے ملزمین کو گرفتار کرتے ہوئے انکے قبضہ سے 2 لاکھ 92 ہزار کا غیر قانونی مال بھی ضبط کیا۔ اس معاملے میں پولس نے ملزمین کے خلاف 286/34/ 1884/1/9 کے علاوہ ممبئی قاعدہ قلم 1958/25 اور دیگر قلم کے تحت مقدمہ کا اندراج کرتے ہوئے ملزمین کو مقامی کورٹ میں پیش کیا جہاں معزز جج کی جانب سے ملزمین کو چار دنوں کی پولس کسٹڈی کے احکامات صادر کردیئے گئے۔

یاد رہے کہ گذشتہ دنوں ہی سابق میئر شیخ رشید شیخ شفیع کی جانب سے پریس کانفرنس لیکر ناسک ضلع ایس پی سچن پاٹل پر موجودہ ایم ایل اے کے دباؤ میں کام کرنے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔لیکن اب اس کاروائی کے سامنے آنے کے بعد شہر میں ایک نئی بحث اور چارچہ جاری ہے۔ مجلسی کارکنوں کو یہ کہتے ہوئے سنا گیا کہ "الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے"۔ 

سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا واقعی میں موجودہ ایم ایل اے کے دباؤ میں کام کیا جارہاہے؟ دباؤ میں صحیح کام کیا جارہا ہے یا غلط کام کیا جارہا ہے؟ یا پھر الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے اور چور مچائے شور والا معاملہ ہے؟

iklan
Komentar
komentar yang tampil sepenuhnya tanggung jawab komentator seperti yang diatur UU ITE
  • Stars Rally to Beat Predators in Winter Classic at Cotton Bowl