ناسک ضلع آئی جی اسکواڈ کا شکنجہ، کارپوریٹر اعجاز بیگ،زبیر خان نصیر خان و دیگر پر مقدمہ داخل -->

Advertisement

ناسک ضلع آئی جی اسکواڈ کا شکنجہ، کارپوریٹر اعجاز بیگ،زبیر خان نصیر خان و دیگر پر مقدمہ داخل

Hum Bharat
Wednesday 29 September 2021

 نیشنل ہائے نمبر 3 حیات ہوٹل اور اسٹار ہوٹل کے پاس ناسک ضلع آئی جی کا اسپیشل اسکواڈ اور مقامی تحصیلدار کی مدد سے 43 لاکھ 36 ہزار 4 سو روپے مالیت کا 23 ہزار 2 سو لیٹر بائیو ڈیزل ضبط


وارڈ نمبر 16 کے مشہور کارپوریٹر اعجاز بیگ کے علاوہ راجہ نگر کے زبیر خان نصیر خان سمیت 4 لوگوں پر قانونی کاروائی 




مالیگاؤں(ہم بھارت/ شکیل پترکار ) مقامی پولس کنٹرول روم سے حاصل تفصیلات کے مطابق نائب تحصیلدار دلیپ بابو راؤ وانی نے پوار واڑی پولس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی کہ وارڈ نمبر 16 کے معروف کارپوریٹر ملزم اعجاز بیگ عزیز بیگ کے علاوہ راجہ نگر کے زبیر خان نصیر خان، چمن نگر شیخ رئیس شیخ رشید ساکن گلشیر نگر کے ساتھ ساتھ جاوید خان چمن نگر اور  شہزاد خان سلیم خان راجہ نگر کے قبضہ سے 43 لاکھ 36 ہزار 4 سو روپے مالیت کا 23 ہزار 2 سو لیٹر غیر قانونی بائیو ڈیزل ضبط کیا گیا۔ اسی کے ساتھ ملزمین کے قبضے سے الیکٹرانک موٹر نلی، 2 بڑے ٹینکر، اور ایک بڑا ٹینکر بھی ضبط کیا گیا۔ 


تفصیلات کے مطابق ناسک ضلع آئی جی کے اسپیشل اسکواڈ کو غیر قانونی طریقے سے بائیو ڈیزل کی تسخری کی خفیہ معلومات حاصل ہوئی۔ جس پر کاروائی کرتے ہوئے مالیگاؤں شہر کے تحصیلدار اندر جیت راجپوت کی آفس میں ناسک ضلع کے نئے IG شیکھر کے اسپیشل اسکواڈ کے اراکین سچن جادھو ، منڈلک سبکاڑے، منوج دسانے، ابھی جیت سابڑے اور محصول محکمے نے مل کر پلان تیار کیا۔ یہ اراکین شیواجی پتلے سے ہوتے ہوئے سوند گاؤں پھاٹہ ہوکر نیشنل ہائے وے نمبر 3 پر پہنچے اور حیات ہوٹل و اسٹار ہوٹل کے پیچھے جاری جاری غیر قانونی بائیو ڈیزل کے گورکھ دھندے پر چھاپا مار کاروائی کی۔ یہ قانونی کاروائی دوپہر میں ڈھائی بجے انجام دی گئی۔ 


اس کے بعد پوار واڑی پولس اسٹیشن کے تھانہ دار نے ملزمین کے خلاف 235/2021/188/34/1955/3/7/1484/9/25/1998/1/B/B کے تحت مقدمہ اور کیس داخل کیا۔ اس معاملے کی شہر میں کافی چرچہ ہے۔