ایم ڈی ایف کی جانب سے شہر کو سوئمنگ کلاس کا تحفہ۔ 3 اکتوبر کو افتتاح -->

Advertisement

ایم ڈی ایف کی جانب سے شہر کو سوئمنگ کلاس کا تحفہ۔ 3 اکتوبر کو افتتاح

Hum Bharat
Friday 1 October 2021

 ایم ڈی ایف مقامی سیاسی پارٹیوں کے بینر تلے دب کر کام نہیں کرے گی


شکیل تیراک کے ہاتھوں 3 اکتوبر کو سوئمنگ کلاسیس کا افتتاح 



30 ستمبر 2021 بروز جمعرات شام میں چار بجے مالیگاؤں ڈیولپمنٹ فرنٹ کی جانب اردو میڈیا میڈیا سینٹر پر پریس کانفر منعقد کی گئی. اس کانفرنس میں شکیل تیراک عرف واٹر ٹائیگر کیلئے صدر جمہوریہ ایواڈ ملے اس طرح کی مانگ کی گئی.اس طرح سے شکیل تیراک کی بے لوث خدمات کا اعتراف بھی کیا گیا.وہیں مقررین نے شہر کی موجودہ سیاسی صورتحال پر جم کر تبادلہ خیال کیا.


صدر احتشام شیخ نے کہا ایم ڈی ایف زمین پر کام کرنے والی تنظیم ہے ہم ہوا میں بات نہیں کرتے ہیں. ہم شہر کی بھلائی کیلئے کام کرتے رہیں گے. انھوں کہا ہم نے شکیل تیراک کو صدر جمہوریہ ایواڈ ملے اس کی سب سے پہلے آواز بلند کی. بعد ازاں سرکاری دفاتر, کلکٹر سے لیکر وزیر اعلیٰ اور صدر جمہوریہ ہند کو لیٹر کے ساتھ دستاویزات روانہ کئے. جس کے خاطر خواہ نتائج عوام کے سامنے ہیں. شکیل تیراک کو عوام کی حمایت حاصل ہوئی اور کارپوریشن پر دباؤ بنا. ایم ڈی ایف کی جانب سے 3 اکتوبر 2021 کو شہر میں سوئمنگ کلاس کا افتتاح کیا جائے گا جس میں شکیل تیراک بطور ٹرینر خدمات انجام دینگے.


نائب صدر عمران راشد نےکہا ایم ڈی ایف نے دوسروں کی طرح لاشوں پر سیاست نہیں کی بلکہ عملی طور پر اپنی حیثیت کے مطابق کچھ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں. آنے والے دنوں میں ایم ڈی ایف کی جانب سے سیاسی سرگرمیاں بڑھا دی جائے گی.  ایم ڈی ایف مقامی سیاسی پارٹیوں کے بینر تلے دب کر کام نہیں کرے گی. 


سیکریٹری صابر ماسٹر موبائل والے نے کہا کہ ایم ڈی ایف اپنے طور سے زمینی سطح پر کام کررہی ہے۔ اسی سلسلے سے ایک کڑی شکیل تیراک کا پروگرام بھی ہے۔ شکیل تیراک کے معاملے میں شروعات سے ایم ڈی ایف کے نوجوان حرکت میں ہیں اور جب تک انھیں ان کا حق نہیں ملتا یہ لڑائی جاری رہے گی. مقامی سطح پر شکیل تیراک کو لیکر جو کریڈٹ والی سیاست کھیلی گئی اس کی ہم مزمت کرتے ہیں. 


معروف سماجی خدمتگار اعجاز شاہین نے اپنے منفرد انداز میں شکیل تیراک کی خدمات پر گفتگو کرتے ہوئے ایم ڈی ایف کی سراہنہ کی۔ انھوں نے کہا کہ شکیل تیراک نے شہر پر احسان کیا ہے. ہزاروں لوگوں کی مردہ لاشوں کو مشکل حالات میں نکالا اور سینکڑوں افراد کی جان بچائی. ہمیشہ اپنی جان کو جوکھم میں ڈال کر موت کو سکشت دینے والے کا نام ہے شکیل تیراک جسے شہر واٹر ٹائیگر کے نام سے جانتا ہے. 


اغراض و مقاصد  اسامہ اعظمی نے پیش کئے ۔ اور ایم ڈی ایف کی بہترین کارکردگی کا ذکر بھی کیا۔ انھوں نے بتایا کہ گزشتہ دو سالوں میں ایم ڈی ایف کی جانب سے عوامی مفاد میں کام جاری ہے. ہر سرکاری دفاتر اور محکموں میں نہ صرف مکتوب دئیے بلکہ اس پر فالواپ بھی لیا. ایم ڈی ایف کی سماجی خدمات کو دیکھتے ہوئے مختلف قومی سیاسی پارٹیوں نے رابطہ قائم کیا. آئندہ دنوں میں ایم ڈی ایف کس سیاسی پارٹی کے ٹکٹ سے الیکشن لڑے گی اس کا اعلان باقاعدہ ایک معیاری جلسہ عام لیکر کیا جائے گا. 


اس کانفرنس میں جناب احتشام شیخ بیکری والا (صدر), جناب عمران راشد (نائب صدر), جناب صابر ماسٹر موبائل والے (سیکرٹری), جناب قاری رئیس عثمانی (جوائنٹ سیکرٹری), جناب اسامہ اعظمی (ترجمان), جناب اعجاز شاہین (سرپرست), جناب ببو ماسٹر، رضوان بلڈر اور ایم ڈی ایف کے فعال اراکین نے شرکت کی.