Advertising

معشوقہ کے ٹکڑے ٹکڑے کر کے مکسر میں پیسا اور پھر کُوکر میں پکایا

Hum Bharat
Friday 9 June 2023
Last Updated 2023-06-09T06:25:49Z
Premium By Raushan Design With Shroff Templates

 معشوقہ کے ٹکڑے ٹکڑے کر کے مکسر میں پیسا اور پھر کُوکر میں پکایا 


 ممبئی کے میرا روڈ میں ایک خاتون کو اس کے عاشق نے مبینہ طور پر قتل کر دیا۔ عاشق نے لاش کے کئی ٹکڑے کیے۔ 



ممبئی: ممبئی پولیس نے گزشتہ شام ایک 56 سالہ منوج ساہنی کو مبینہ طور پر اپنی معشوقہ سرسوتی ویدیا کو قتل کرنے اور اس کی لاش کے ٹکڑے ٹکڑے کرنے کے الزام میں حراست میں لے لیا ہے۔ ممبئی پولیس نے میرا روڈ کی ایک سوسائٹی سے خاتون کی مسخ شدہ لاش برآمد کی۔ اطلاعات کے مطابق سرسوتی میرا روڈ کے آکاش گنگا عمارت میں کرائے کے فلیٹ میں تین سال سے ملزم کے ساتھ لو ان ریلیشن شپ میں رہ رہی تھی۔


ابتدائی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ خاتون کا قتل چاقو مار کر کیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق اس معاملے میں مزید تفتیش جاری ہے۔ ممبئی کے ڈی سی پی جینت بجبالے نے بتایا کہ متاثرہ کی شناخت سرسوتی ویدیا (32) کے طور پر ہوئی ہے۔ سرسوتی اپنے 56 سالہ ساتھی منوج ساہنی کے ساتھ آکاش گنگا عمارت میں کرائے کے فلیٹ میں تین سال سے رہ رہی تھی۔


بدھ کو عمارت کے ایک رہائشی کی طرف سے نیا نگر پولیس اسٹیشن کو ایک کال موصول ہوا جس میں اطلاع دی گئی کہ جوڑے کے فلیٹ سے بدبو آ رہی ہے۔ پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش سے معلوم ہوا ہے کہ خاتون کو بے دردی سے قتل کیا گیا ہے۔ پولیس کو ایک بوسیدہ لاش ملی۔ لاش کو کئی ٹکڑوں میں کاٹا گیا۔ ایک پولیس افسر نے بتایا کہ دو افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔ ان سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔ ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا کہ خاتون کو دونوں کے درمیان جھگڑے کی وجہ سے قتل کیا گیا۔ قتل کی اصل وجہ تاحال سامنے نہیں آسکی ہے۔ ڈپٹی کمشنر آف پولیس (ڈی سی پی) جینت بجبالے نے بتایا کہ پولیس کو میرا روڈ علاقے کی ایک سوسائٹی سے خاتون کی لاش ملی۔ یہاں ایک جوڑا لیو ان ریلیشن شپ میں رہ رہا تھا۔

iklan
Comments
Commentsyang tampil sepenuhnya tanggung jawab komentator seperti yang diatur UU ITE
  • Stars Rally to Beat Predators in Winter Classic at Cotton Bowl