Advertising

اسرائیل پر ترکی اور ایران نے کرایا راکٹ سے حملہ

Hum Bharat
Tuesday 11 May 2021
Last Updated 2021-05-11T00:15:25Z
Premium By Raushan Design With Shroff Templates

 مسجد اقصی اور فلسطینیوں پر حملے کے جواب میں حماس نے اسرائیل پر راکٹ کی بارش کردی


نیوز ایجنسی (ہم بھارت) پچھلے کچھ دنوں سے فلسطینیوں پر اسرائیلی ظلم و ستم کی خبریں منظر عام پر آرہی تھیں۔ اسرائیلی فوج کے ذریعے نماز کے دوران مسجد اقصی پر بھی حملہ کیا گیا تھا جس میں تین سو سے زائد فلسطینی زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ اس حملہ میں بہت سے فلسطینی مسلمان شہید بھی ہوئے۔


اس دوران حماس کی جانب سے اسرائیل کو بروز پیر شام میں 6 بجے تک مسجد اقصی فورا خالی کرنے کا الٹی میٹم دیا گیا تھا۔ اس کے بعد حماس نے اسرائیل پر راکٹ کی بارش کردی۔ یاد رہے کہ اسرائیل پر حملے کی ذمہ داری حماس نے قبول کرلی ہے۔ حاصل ہوئی تفصیلات کے مطابق حماس نے یہ حملہ ترکی اور ایران کے کہنے پر کیا ہے۔ اس حملے میں کتنے اسرائیلی زخمی ہوئے اور کتنوں کی موت ہوئی ہے اس کی تفصیل ابھی موصول نہیں ہو سکی۔


حماس نے بروز پیر شام 6 بجے تک اسرائیل کو مہلت دی تھی کہ اپنی فوج مسجد اقصیٰ سے نکال لے، ورنہ میزائل حملے کیلئے تیار رہے۔ مہلت گزرتے ہی غزہ سے 7 میزائل داغے گئے اور اسرائیل کا نمبر ون اینٹی میزائل تھاڈ سسٹم صرف ایک میزائل کو ناکارہ بنا سکا۔ دریں اثنا حرکة الجھاد الاسلامی نے بھی 30 میزاٸل داغ دیٸے۔ میزائل حملے سے صیہونیوں کا ’’یوم یروشلم‘‘ مارچ بھی تتربتر ہوگیا ہے۔

iklan
Comments
Commentsyang tampil sepenuhnya tanggung jawab komentator seperti yang diatur UU ITE
  • Stars Rally to Beat Predators in Winter Classic at Cotton Bowl