Advertising

اگنی ویر ٹریننگ کیمپ کے 52 طلباء کا فری ہیلتھ چیک اپ اور ادویات کی تقسیم

Hum Bharat
Monday 8 August 2022
Last Updated 2022-08-08T09:24:33Z
Premium By Raushan Design With Shroff Templates

اگنی ویر ٹریننگ کیمپ کے 52 طلباء کا فری ہیلتھ چیک اپ اور ادویات کی تقسیم 


صحت مند رہنے کیلئے صحیح غذا, رات میں جلدی سونا اور صبح میں جلدی اٹھنا ضروری ہے : ڈاکٹر محب الرحمن 


ایم ڈی ایف کی جانب سے فوج بھرتی بیداری مہم, سمینار, فزیکل ٹریننگ کیمپ, انگلش و ہندی کلاسیس, فری میڈیکل کیمپ اور مفت ادویات کی فراہمی 



مالیگاؤں (ہم بھارت) مرکزی حکومت کی جاری کردہ اگنی پتھ اسکیم کے تحت فوج میں بھرتی کیلئے ملک میں اختلافات کے بعد بھی چالیس لاکھ سے زائد نوجوانوں نے رجسٹریشن کیا ہے. جس کا امتحان اکتوبر مہینے میں ہوگا اس کیلئے شہر مالیگاؤں سے بھی تقریباً تین سو طلباء نے رجسٹریشن کیا ہے. 



مالیگاؤں ڈیولپمنٹ فرنٹ نے اگنی ویر بھرتی کیلئے بیڑا اٹھایا ہے. شہر کے نوجوانوں میں فوج بھرتی کو لیکر گزشتہ ماہ اے ٹی ٹی اسکول میں فوج بھرتی بیداری مہم کی شروعات و سمینار منعقد کیا گیا تھا. بعد اذاں عزیز کلو اسٹیڈیم میں سبکدوش آرمی جوان یونس خان کے زیر نگرانی فزیکل ٹریننگ شروع کی اور دی لائٹ نائٹ اسکول میں انگلش لرننگ کلاسیس کا نظم کیا. 


عزیز کلو اسٹیڈیم میں جاری فزیکل ٹریننگ کیمپ تقریبا ایک ماہ سے  جاری ہے۔ طلباء کیلئے 7 اگست بروز اتوار صبح 8 بجے مفت میڈیکل ہیلتھ چیک اپ کا کیمپ منعقد کیا گیا. اس فری میڈیکل کیمپ میں منصورہ ہاسپٹل کے ڈاکٹر محب الرحمن اور اسسٹنٹ مبشر احمد نے کل 52 طلباء کی صحت کی جانچ کی. طلباء کا پریشر چیک کیا اور انھیں ادویات کی پرچی لکھ کر دی. نیز تمام طلباء کو فٹ قرار دیا. 


واضح رہے ڈاکٹر محب الرحمن و رفقاء نے لاک ڈاؤن کے دوران بے لوث طبی خدمات کو انجام دیا تھا. شہر میں محلہ کلینک اور بیرون شہر میں جاکر کورونا سے خوف زدہ مریضوں کا علاج بھی کیا تھا. ڈاکٹر محب الرحمن نے اگنی ویر ٹریننگ کر رہے طلباء سے خطاب بھی کیا اور انھیں مفت میڈیکل سہولیات دینے کا عندیہ دیا. انھوں نے کہا کہ صحت مند رہنے کیلئے صحیح غذا, رات میں جلدی سونا اور صبح میں جلدی اٹھنا ضروری ہے.


اس موقع پر مالیگاؤں ایم آر گروپ کے فعال رکن شہزاد انصاری نے تمام طلباء کو طاقت کی ٹانک تقسیم کی. نیز انھوں نے کہا کہ اگر ٹانک ختم ہوجائے تو وہ دوبارہ طاقت, کیلشیم, آرن اور بھوک لگنے کی ٹانک کے ساتھ درد, بخار, کیشلیم, ملٹی وٹامن کی ادویات بھی مفت میں دینگے. اس کے علاوہ تمام طلباء کو پین کلر اسپریے و ٹیوب بھی دیا گیا. 


اس موقع پر اگنی ویر ٹریننگ کیمپ کے ذمہ داران میں یونس خان, عمران راشد, وسیم موسی, ایس این انصاری اور ایم ڈی ایف کے اراکین کی جانب سے میڈیکل چیک اپ ٹیم کا شکریہ ادا کیا گیا.

iklan
Comments
Commentsyang tampil sepenuhnya tanggung jawab komentator seperti yang diatur UU ITE
  • Stars Rally to Beat Predators in Winter Classic at Cotton Bowl