Advertising

ڈھونگی بدعنوان اور توڑی باز لیڈروں سے اپیل

Hum Bharat
Tuesday 30 April 2024
Last Updated 2024-04-30T15:48:57Z
Premium By Raushan Design With Shroff Templates

 ڈھونگی بدعنوان اور توڑی باز لیڈروں سے اپیل ہے کہ انسانیت بچاؤ، سنویدھان سُرکشا، جمہوریت بچاؤ کا ناٹک نہ کرتے ہوئے پہلے مچھر بھگاؤ - شہر بچاؤ یاترا نکالیں۔ سبھی بدعنوانوں نے مل کر شہر کے لوگوں کا جو خُون چُوسا ہے اور دونوں ہاتھوں سے بیت المال کو لُوٹا ہے اِس کی بھرپائ کریں۔ شہر کی پرائمری ایجوکیشن کا جو جنازہ سب نے مل کر نکالا ہے، اس کو بچائیں۔ سڑک، روڈ، گٹر، گارڈن، صاف صفائی ہر معاملے میں مل جل کر ٹھیکیداری اور بندربانٹ کرکے شہر کو جو برباد کیا اور کھنڈر بنایا، اس کو پہلے بچائیں۔ پلےگراؤنڈ، پارک، گارڈن، اسٹیڈیم اور اسکولوں کے فنڈ اور ان کیلئے ریزرو زمینوں کو بیچ کھانے والے، قوم کے بچوں کا مستقبل برباد کرنے والے اِنسانیت، جمہوریت اور سنویدھان بچائیں گے؟ پہلے خود کمیشن خوری، قوم فروشی، توڑی بازی بند کرتے ہوئے انسانیت، سنویدھان اور قانون کا پاس لحاظ رکھیں، اور ہاں غریب بچوں کی کھچڑی کے نوالے ان کے پیٹ میں ایمانداری سے پہونچائیں اس کے بعد انسانیت، جمہوریت اور سنویدھان کا راگ اچھا لگے گا۔ 



اور شہریان سے اپیل ہے کہ مفاد پرست قوم فروش اور بدعنوان لیڈروں کی حمایت، چاپلوسی اور جی حضوری کرنا، بیت المال کے چوروں کے آگے پیچھے کھڑے ہوکر فوٹو کھنچوانا بند کرو ورنہ ان کے ساتھ تمہیں بھی قطار میں کھڑا کیا جائے گا۔ 


کلیم یوسف عبداللہ

(گرین مالیگاؤں ڈرائیو) 

۔🌳🌳🌳🌳🌳🌳🌳

iklan
Comments
Commentsyang tampil sepenuhnya tanggung jawab komentator seperti yang diatur UU ITE
  • Stars Rally to Beat Predators in Winter Classic at Cotton Bowl