Advertising

۔ 25 لاکھ نہ بھرنے پر جدید فروغ تعلیم ادارے کی ضبطی و نیلامی ہوسکتی ہے۔

Hum Bharat
Monday 1 February 2021
Last Updated 2021-02-01T19:32:30Z
Premium By Raushan Design With Shroff Templates

جدید فروغ تعلیم ادارے کو کارپوریشن کی سخت نوٹس۔ ون ٹین کی لیز پر 25 لاکھ بقایا ادا نہ کرنے پر ضبطی و نیلامی ہوسکتی ہے۔

مالیگاؤں( نامہ نگار) جعفر نگر علاقے میں جاری ادارہ جدید فروغ تعلیم کو کارپوریشن کی جانب سے 25 لاکھ ادا نہ کرنے کی صورت میں ادارے کی ضبطی و نیلامی کی سخت نوٹس دی گئی ہے۔ یاد رہے کہ ادارے نے 2003 میں کارپوریشن سے ون ٹین کی جگہ حاصل کی تھی۔ لیکن اب تک اس کا بقایا ادا نہیں کیا۔ اس معاملے میں جعفر نگر علاقے کے کارپوریٹر ظفر احمد نے ادارے کے خلاف کوشش کی جس کی بناء پر کارپوریشن کے ایم ٹی ایس محکمہ کی جانب سے ادارے کو 21 دنوں کے اندر 25 لاکھ ادا کرنے کی سخت نوٹس جاری کردی ہے 

 دیئے گئے وقت میں رقم ادا نہیں کی گئی تو کارپوریشن جرمانہ کے ساتھ ساتھ املاک کی ضبطی و نیلامی کی کاروائی کرکے اپنی رقم وصول کرے گی۔  یاد رہے کہ جب سے ون ٹین کی جگہ مہیا کی گئی تھی تب سے ادارہ والوں نے مذکورہ رقم کی ادائیگی نہیں کی۔ جس کی بناء پر کارپوریشن کو یہ سخت قدم اٹھانا پڑا۔ ظفر احمد نے بتایا کہ اگر عوامی نمائندے اسی طرح کارپوریشن کی آمدنی میں اضافہ کی کوشش کریں گے تو کارپوریشن کے خزانہ میں اضافہ ہوگا اور کام کاج میں آسانی بھی ہوگی۔

کارپوریٹر ظفر احمد 

 یاد رہے کہ 2003 میں کارپوریشن نے ادارہ کو منظوری دی تھی مگر ادارہ کی جانب سے اب تک کارپوریشن کو رقم ادا نہیں گئی جس کی وجہ سے کارپوریشن کا نقصان ہوا اور کارپوریشن کو اس طرح کی کاروائی کرنی پڑی۔  شہر میں چرچہ ہے کہ کیا شہر کے تعلیمی اداروں میں ہورہی لوٹ کھسوٹ اور بوگس کاموں پر شکنجہ کسہ جائے گا؟


iklan
Comments
Commentsyang tampil sepenuhnya tanggung jawab komentator seperti yang diatur UU ITE
  • Stars Rally to Beat Predators in Winter Classic at Cotton Bowl