Advertising

خانقاہ اشرفیہ گیٹ پر 19 سالہ انصاری ضیاء الرحمن پر قاتلانہ حملہ،شدید زخمی حالت میں ہسپتال میں داخل

Hum Bharat
Monday, 21 June 2021
Last Updated 2021-06-20T22:12:43Z
Premium By Raushan Design With Shroff Templates

 مالیگاؤں(ہم بھارت) شہر میں قاتلانہ حملوں کی واردات میں مسلسل اضافہ نظر آرہا ہے۔ معمولی باتوں کو لیکر بڑے بڑے تنازعات جنم لے رہے ہیں۔ اسی طرح کا ایک واقعہ 20 جون 2021 سنیچر کی رات کو  12:30 کے درمیان خانقاہ اشرفیہ گیٹ ( کھڈا ) پر پیش آیا جہاں چار لوگوں نے 19 سالہ انصاری ضیاء الرحمن لئیق احمد پر شدید جان لیوا حملہ کردیا۔ جس میں ضیاء الرحمن شدید زخمی ہوگیا۔ جسے فورا شفاء ہاسپٹل میں بغرض علاج داخل کرایا گیا۔



حاصل تفصیلات کے مطابق مظلوم کے والد لئیق احمد نے بتایا کہ ملزم راجو ریتی والا، ظہیر، ٹارزن اور جنید کالیا گاہے بگاہے انصاری ضیاء الرحمن کو پریشان کرتے تھے۔ لیکن آج موقع ملتے ہی رات میں 12:30 کے درمیان چاروں ملزمین نے مل کر تیز دھار ہتھیار سے ضیاء الرحمن پر جان لیوا حملہ کردیا۔ اس حملے میں ضیاء الرحمن شدید طور پر زخمی ہوگیا جسے فوری طور سے بغرض علاج شفاء ہاسپٹل میں داخل کرایا گیا۔ مظلوم کے والد نے تنازعہ کی وجہ ضیاء الرحمن کی خوبصورتی بتائی۔ لئیق احمد نے بتایا کہ ان کا لڑکا ہنڈسم ہے یا ہینڈسم بنتا ہے اسی بات کو لیکر ملزمین ہمیشہ تنازعہ کرتے تھے۔ اور آج موقع پاتے ہی یہ واردات انجام دیں۔ 

اس معاملے میں تحقیق و تفتیش کررہی ہے۔ تادم تحریر  ٹارزن ( مکمل نام معلوم نہ ہوسکا) اور جنید کالیا نامی دو ملزم پولس کی گرفت میں ہے۔ جبکہ راجو ریتی والا اور ظہیر فرار ہیں۔ اس معاملے میں پولس کیا کاروائی کرتی ہے ؟ کن دفعات کا اندراج ہوگا؟ اس کی مکمل تفصیل جلد ہی آپ سامنے ہوگی۔

iklan
Comments
Commentsyang tampil sepenuhnya tanggung jawab komentator seperti yang diatur UU ITE
  • Stars Rally to Beat Predators in Winter Classic at Cotton Bowl