Advertising

والد ، باپ پر خوبصورت اشعار۔ بہترین شاعری

Hum Bharat
Sunday 20 June 2021
Last Updated 2021-06-20T08:39:03Z
Premium By Raushan Design With Shroff Templates

 ان کے سائے میں بخت ہوتے ہیں

باپ گھر میں درخت ہوتے ہیں



وہ اپنے چاند کی گڑیا کدھر گئی بابا

دراز عمر تھی لگتا ہے مر گئی بابا


مجھ کو چھاؤں میں رکھا اور خود ہی وہ جلتا رہا 

میں نے دیکھا اک فرشتہ باپ کے ہے روپ میں 


وہ ماں کے کہنے پہ کچھ رعب مجھ پر رکھتا ہے

یہی وجہ ہے مجھے چومتے جھجکتا ہے !


پرانا سوٹ پہنتا ہے کم وہ کھاتا ہے

،،، مگر کھلونے میرے سب خرید لاتا ہے


وہ مجھ کو سوئے ہوئے دیکھتا ہے جی بھر کے

نجانے سوچ کے کیا کیا وہ مسکراتا ہے !

میرے بغیر ہیں سب خواب اس کے ویراں سے

یہ بات سچ ھے میرا باپ کم نہیں ماں سے


وہ چالیس راتوں سے سویا نہ تھا 


وہ خوابوں کو اونٹوں پہ لادے ہوئے 


رات کے ریگزاروں میں چلتا رہا 


چاندنی کی چتاؤں میں جلتا رہا 


میز پر 


کانچ کے اک پیالے میں رکھے ہوئے 


دانت ہنستے رہے 


کالی عینک کے شیشوں کے پیچھے سے پھر 


موتیے کی کلی سر اٹھانے لگی 


آنکھ میں تیرگی مسکرانے لگی 


روح کا ہاتھ 


چھلنی ہوا سوئی کی نوک سے 


خواہشوں کے دیے 


جسم میں بجھ گئے 


سبز پانی کی سیال پرچھائیاں 


لمحہ لمحہ بند میں اترنے لگیں 


گھر کی چھت میں جڑے 


دس ستاروں کے سایوں تلے 


عکس دھندلا گئے 


عکس مرجھاگئے

iklan
Comments
Commentsyang tampil sepenuhnya tanggung jawab komentator seperti yang diatur UU ITE
  • Stars Rally to Beat Predators in Winter Classic at Cotton Bowl