Advertising

ہندو سماج میں اسلاموفوبیا کی بد بدترین مثال

Hum Bharat
Sunday 14 March 2021
Last Updated 2021-03-14T08:44:49Z
Premium By Raushan Design With Shroff Templates

#ہندو_سماج_میں_اسلاموفوبیا_کی_بدترین_مثال

 میڈیکل مائیکرو بایولوجی کتاب میں تبلیغی جماعت پر کرونا پھیلانے کا الزام


 


ایک کتاب شائع ہوئی ہے، نام ہے، "ایزینشلس آف میڈیکل مائیکروبایولوجی"

یہ کتاب میڈیکل شعبے کی پڑھائی کیلیے ہے، اسے جےپی بردرس دہلی نے شائع کیا ہے، اس کے تیسرے ایڈیشن، سیکشن ۸ میں لکھا ہے، کہ" ہندوستان میں کرونا وائرس تبلیغی جماعت کے مارچ والے اجتماع کےبعد شدت سے بھڑک اٹھا "


 یہ کتاب چھپ چکی ہے، اس کی کاپیاں آپ دہلی سے منگوا سکتےہیں ۔ 

 آپ تصور کرسکتےہیں یہ کس قسم کی ذہنیت اور تعصب ہے جو تعلیمیافتہ کہلانے والے اور پڑھنے لکھنے والے انٹلکچوئل افراد میں گھسی ہوئی ہے

 اسلام اور مسلمانوں کےخلاف یہ ذہنیت ہندو کہلانے والے وہ لوگ پھیلا رہےہیں جو  تعلیم والے ہیں جن کے بارےمیں کہا جاتاہے کہ پڑھے لکھے لوگ، اسلام۔دشمن نہیں ہیں وہ تو جاہل مودی بھکت ہوتےہیں، جبکہ میں ہمیشہ سے کہتا ہوں کہ سب سے زیادہ مسلم دشمنی اور اسلاموفوبیا کا زہر، ہندوستان کے تعلیمی اداروں، بینکنگ سسٹم، پولیس، میڈیا، بزنس سیکٹر اور عدالتی ایوانوں کے،ہندی نامی ٹائی۔کوٹ والے لوگوں میں بھری ہوئی ہے

 اب اس کو کیا کہیں گے کہ، بھارت کس سمت میں جارہاہے جہاں میڈیکل جیسے شعبوں کی کتابوں میں یہ پڑھایا جائےگا کہ، کرونا وائرس مسلمانوں نے پھیلایا 

یہ زہر پڑھانے کا کام، ایجوکیشن اور ہیلتھ سسٹم کے لوگ کررہے ہیں 


اور ہمارا حال کیا ہے؟ بلکہ ہم کہاں جی رہےہیں اسی سے اندازہ لگا لیجیے، ستر سالوں سے ہم کون سے سراب میں جیتے رہے کہ ہماری حمایت والی جماعتیں حکومت میں تھیں اس کےباوجود اب صورتحال یہ ہیکہ، نفرت، تعصب اور تشدد کے کھلے ہوئے شکار ایسے بنے ہیں کہ انصاف کے لیے آواز اٹھاؤ تو، دہشتگرد کہلاؤ

 

تبلیغی جماعت کو بھارتی میڈیکل کی کتابوں میں کرونا وائرس کا دھماکہ کےطور پر لکھا جانے لگا ہے، دیکھتے ہیں ایسی کھلی غیرقانونی اور زہریلی حرکت پر کیا نوٹس، لیا جائےگا؟ اور کیا اسے کتاب سے نکلوایا جاسکے گا؟ 


✍: سمیــع اللہ خان

iklan
Comments
Commentsyang tampil sepenuhnya tanggung jawab komentator seperti yang diatur UU ITE
  • Stars Rally to Beat Predators in Winter Classic at Cotton Bowl