مہاراشٹر میں کورونا دوبارہ زور پکڑ رہا ہے۔ مریضوں کی تعداد میں اضافہ کی خبریں مسلسل منظر عام پر ہیں۔ ناشک ضلع میں بھی مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ ناشک ضلع میں کورونا مریضوں کی تعداد 3 ہزار 421 بتائی جارہی ہے۔ کورونا کی بڑھتی لہر کو لیکر ریاست اور اضلاع میں حالات کے مطابق فیصلے لئے جارہے ہیں۔ اسی ضمن میں وزارت تعلیم کے اعلان کے بعد ناسک ضلع تعلیمی محکمہ نے فیصلہ لیا ہے کہ احتیاطی تدابیر کے طور پر ناشک میونسپل کارپوریشن حدود میں واقع تمام اسکولوں کو 15 مارچ تک بند رکھا جائے گا۔ آن لائن تعلیم جاری رکھی جائے گی۔ تاہم دسویں اور بارہویں جماعتیں والدین کی رضامندی سے انگریزی ، ریاضی اور سائنس کے لئے آف لائن جاری رہیں گی۔ ضلع پریشد ناسک میونسپل کارپوریشن سے 15 کلومیٹر کے دائرے میں پانچویں سے آٹھویں جماعت کے اسکول آئندہ احکامات تک باقاعدگی سے جاری رہیں گے۔ اساتذہ کو گھر سے مطالعہ کے طریقہ کار ، آن لائن تعلیم دینا ضروری ہوگا تاکہ طلبا کو اسکول میں مدعو کئے بغیر تعلیم دی جاسکی۔ تمام میڈیم کی جاری اسکولوں کو کووڈ 19 کے متعلق حکومت کی طرف سے دیئے گئے ایس او پی SOP کی ہدایات پر سختی سے عمل کرنا چاہئے۔ دیہی علاقوں میں ناسک میونسپل کارپوریشن کی حدود سے 15 کلومیٹر کے فاصلے کو چھوڑ کر ضلع پریشد سمیت تمام انتظامیہ و میڈیم کے اسکول کوڈ 19 کے متعلق حکومت کی طرف سے وقتا فوقتا دی گئی ہدایات کے مطابق سختی سے عمل کرتے رہیں گے۔ اسکول سے باہر کی سروے مہم پہلے ہی کے مطابق جاری رہے گی۔ناسک شہر و ضلع میں کورونا مریضوں کی تعداد محکمہ انفارمیشن کی فراہم کی گئی ہیں جسکے مطابق ناسک شہر میں 2508 مریضوں داخل علاج ہیں تو ماسک دیہی علاقوں میں 632 مریضوں کا علاج جاری ہیں اور مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن حدود میں 255 مریضوں کا علاج جاری ہے جو کہ تشویشناک ہے ۔ عوام کو احتیاط کرنا ضروری ہے ۔وہیں اسکولوں کو ریاستی حکومت کیلئے ہدایات پر عمل کرتے ہوئے طلباء کی حفظان صحت کا خیال رکھنا ضروری ہے ۔