Advertising

پوار واڑی پولس اسٹیشن کا پولس والا رنگے ہاتھوں رشوت لیتے گرفتار

Hum Bharat
Sunday 25 April 2021
Last Updated 2021-04-24T23:21:09Z
Premium By Raushan Design With Shroff Templates

 مالیگاؤں / 24 اپریل 2021 بروز سنیچر کو پوارواڑی پولیس اسٹیشن میں شام چار بجے سے پانچ بجے کے درمیان ناسک اینٹی کرپشن یونٹ نے چھاپہ مار کاروائی کرتے ہوئے پولیس نائک دھرما لکڑو سونونے کو 1 ہزار روپے کی رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا ، ناسک اینٹی کرپشن ضلع ایس پی سنیل کڑاسنے سے ملی تفصیلات کے مطابق گھریلو تنازعہ کے چلتے 36 سالہ شکایت گزار نے اسکے رشتے دار کے خلاف پوارواڑی پولیس اسٹیشن میں دفعہ 498 ، 323 ، 504 ، 506 کے تحت مقدمہ درج کرایا تھا ،


اس مقدمہ کی چارج شیٹ مقامی عدالت میں داخل کرنے کے لئے ملزم پولیس نائک سونونے نے شکایت گزار سے 23 اپریل 2021 کو 1 ہزار روپے کی رشوت طلب کی تھی ، جس کے بعد شکایت گزار نے 24 اپریل 2021 کو اسکی شکایت ناسک اینٹی کرپشن بیورو سے کی ،

شکایت ملتے ہی ناسک اینٹی کرپشن یونٹ نے ضلع ایس پی پی سنیل کڑاسنے ، ایڈیشنل ایس پی نیلیش سونونے ، ڈی واے ایس پی وجے جادھو کی رہنمائی میں  ڈی واے ایس پی نریندر پوار ، پی آئے اجول کمار پاٹل ، پولیس حوالدار گوساوی ، پولیس نائک پرکاش ڈونگرے ، پرنئے انگلے ، سندیپ بتیسے نے جال بچھاکر ملزم دھرما لُکڑو سونونے 45 سال پولیس نائک بکل نمبر 304 پوارواڑی پولیس اسٹیشن کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا ، اس معاملے میں پوارواڑی پولیس نے بدعنوانی مخالف قائدہ قلم کے تحت مقدمہ درج کیا ہے ، ممکن ہے آج ملزم پولیس نائک سونونے کو مقامی عدالت میں پیش کیا جاۓ گا ۔

iklan
Comments
Commentsyang tampil sepenuhnya tanggung jawab komentator seperti yang diatur UU ITE
  • Stars Rally to Beat Predators in Winter Classic at Cotton Bowl