Advertising

راجہ نگر کے پاور لوم مزدور نے پھانسی لگاکر خودکشی کرلی

Hum Bharat
Saturday 3 July 2021
Last Updated 2021-07-02T19:41:04Z
Premium By Raushan Design With Shroff Templates

 مالیگاؤں( ہم بھارت ) 2 جولائی 2021 بروز جمعہ رات میں تقریبا 10 بجے کے درمیان محلہ راجہ نگر کا ساکن شفیق احمد نے اپنے ہی گھر میں پھانسی لگا کر خودکشی کرلی۔


حاصل تفصیلات کے مطابق یہ معاملہ 2 جولائی بروز جمعہ رات میں 10 بجے کے درمیان راجہ نگر انصاریہ والی بال گراؤنڈ، گلی نمبر 3 گھر نمبر152  میں پیش آیا۔ خودکشی کرنے والے نوجوان کی شناخت شفیق احمد شمیم احمد کے نام سے ہوئی ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ یہ شخص پاورلوم مزدور تھا۔ لوگوں میں چرچہ جاری ہے کہ اس وقت کارخانے بند ہیں۔ جس کی وجہ سے یہ شخص معاشی بدحالی کا شکار تھا اور اسی بناء پر اس نے یہ خطرناک قدم اٹھایا۔ البتہ لاش کو پولس کے ذریعے پوسٹ مارٹم کے لئے سول ہاسپٹل روانہ کردیا گیا ہے۔ پولس اس معاملے میں تحقیقات کررہی ہے۔ تحقیقات کے بعد ہی خودکشی کی اصل وجہ سامنے آنے کے امکانات ہیں۔ 


مذہبی شہر میں دن بہ دن خودکشی کے واقعات میں اضافہ ہوتا نظر آرہا ہے۔ اکثریت میں نوجوان مرد و خواتین ہی اس طرح کے اٹھارہے ہیں۔ اس جانب سنجیدگی سے توجہ دیتے ہوئے بہتر منصوبہ بندی کی ضرورت ہے۔

علامہ اقبال پل کے پاس سے کاروائی کرتے ہوئے پولس نے گائے کی نسل کے جانور ضبط کیے


مالیگاؤں(ہم بھارت) قلعہ پولیس اسٹیشن میں فریادی پولیس سپاہی چوہان نے شکایت کی کہ کسی نامعلوم ملزم نے قلعہ جھوپڑی میں پترے کے شڈ میں بقرعید کے لئے قربانی کرنے کے ارادے سے گائے کی نسل کے کل دس جانور لاکر رکھے ہوئے ہیں جس کی مجموعی قیمت 70 ہزار ہے۔اس شکایت پر کاروائی کرتے ہوئے قلعہ پولس اسٹیشن کے عملہ نے 70 ہزار مالیت کے  10 جانور کی ضبطی کرکے ملزم کے خلاف بھارتی گوونش ہتھیا بندی کی قلم 1995/1960/5//9/11/11/ TH B کے تحت مقدمہ داخل کیا۔ آگے کی قانونی کاروائی پورسے کے حوالے ہے

iklan
Comments
Commentsyang tampil sepenuhnya tanggung jawab komentator seperti yang diatur UU ITE
  • Stars Rally to Beat Predators in Winter Classic at Cotton Bowl