Advertising

دھولیہ سے عبدالرحمٰن صاحب کی انتخابی امیدواری خارج

Hum Bharat
Saturday 4 May 2024
Last Updated 2024-05-04T16:14:08Z
Premium By Raushan Design With Shroff Templates

✍️: سمیع اللہ خان 



 آر۔ایس۔ایس کو 10 کانگریسی مسلم ممبرانِ پارلیمنٹ سے اتنا خطرہ نہیں ہوتا ہے جتنا عبدالرحمٰن آئی۔پی۔ایس جیسے ایک مضبوط دماغ کے حامل مسلمان سے آر ایس ایس کو خطرہ محسوس ہوتا ہے،

   میرے جیسے بےشمار مسلمانوں کو خوشی ہوئی تھی کہ پرکاش امبیڈکر نے عبدالرحمٰن صاحب جیسی شخصیت کو دھولیہ سے اس الیکشن میں ٹکٹ دےکر امیدوار بنایا ہے، لیکن آج الیکشن کمیشن نے ان کی امیدواری کا فارم خارج کردیا ہے یہ بتلانے کی ضرورت نہیں ہوگی کہ الیکشن کمیشن کس کے ہاتھوں اور اشاروں پر کھیل رہا ہے,

 باشعور مسلمان یہ سمجھتے ہیں کہ عبدالرحمن صاحب کے پارلیمنٹ جانے سے صرف ان کے حلقے کو ہی نہیں ملک بھر کے مسلمانوں کو فائدہ پہنچتا، وہ سسٹم میں رہے ہوئے شخص ہیں، اور ان کی کتابیں بتاتی ہیں کہ وہ اس ملک میں مسلمانوں اور یہاں کی دیگر پسماندہ /بہوجن آبادیوں کو کس تناظر میں دیکھتے ہیں اور مسئلے کی جڑ کو اور اس کے حل کو کہاں پاتے ہیں !

  *عبدالرحمٰن صاحب جب اپنا امیدواری فارم جمع کرانے گئے تھے تب ان کے ساتھ جس طرح کی غیر متوقع عوامی طاقت دیکھنے کو ملی تھی اس نے یقیناً آر ایس ایس کے لیڈروں کے لیے تشویش پیدا کردی، آر ایس ایس بہوجن تحریکات اور برہمن ازم کے خلاف زمینی نیٹورک میں شامل ایسے لیڈروں کو وہ بھی مسلمان لیڈروں کو پارلیمنٹ پہنچنے دینے کا کوئی چانس نہیں لے سکتی ہے ، چنانچہ عبدالرحمٰن صاحب کا امیدواری فارم 3 مئی کو جمع ہوجانے کے بعد 4 مئی کو اچانک خارج کردیا گیا ، جس میں ان کے سابق پولیس افسر والے سرکاری عہدے کی کچھ باریک تکنیکات کو بہانہ بنایا گیا ہے جن کا عبدالرحمٰن صاحب نے بھرپور جواب بھی دیا ہے کیونکہ وہ خود قانون اور اس کی پیچیدگیوں کے کھلاڑی رہے ہیں لیکن اس کے باوجود الیکشن کمیشن کسی بھی طرح انہیں انتخابات میں حصہ لینے نہیں دے رہا ہے،*

 البتہ عبدالرحمٰن صاحب اس برہمنی دھاندلی کے خلاف ہائیکورٹ کا رخ کر رہے ہیں، دیکھتے ہیں وہاں کیا ہوتا ہے، لیکن مجھے نہیں لگتا کہ سَنگھ انہیں کسی بھی طرح انتخاب لڑنے دےگا،

 آر ایس ایس دس کانگریسی سیکولر مسلمانوں کو پارلیمنٹ جانے دےگا لیکن اس نظام میں عبدالرحمن آئی پی ایس جیسے ایک مسلمان کا وجود اس کے بچھائے ہوئے جال کے لیے چیلینج بن سکتا ہے، آر ایس ایس نے آزادی کے بعد سے اب تک اصلی والی امبیڈکر تحریکات کے ساتھ یہی کیا ہے، اور اگر ان برہمن مخالف تحریکات میں خدا نخواستہ کوئی مسلم چہرہ نمایاں ہورہا ہو تو یہ سنگھ کے لیے مزید خطرے کا الارم ہوتا ہے، ایسے بےشمار چہروں کو آر ایس ایس اور کانگریس دونوں نے ملکر سسٹم اور نظام دونوں سے ہی الگ کیا اور کنارے لگایا ہے، آزاد بھارت میں اس طرح کی تحریکات پر نظر رکھنے والے ان کی تفصیلات سے واقف بھی ہوں گے ۔


iklan
Comments
Commentsyang tampil sepenuhnya tanggung jawab komentator seperti yang diatur UU ITE
  • Stars Rally to Beat Predators in Winter Classic at Cotton Bowl