Advertising

مجروح اکیڈمی کی اعزازی شعری محفل

Hum Bharat
Saturday 4 May 2024
Last Updated 2024-05-04T16:56:50Z
Premium By Raushan Design With Shroff Templates


 

فیضان شیخ: یکم مئ ۲۰۲۴ بعد نماز عشاء ایک اعزازی شعری محفل میرے غریب خانہ پر منعقد کی گئ۔صدارت علّامہ قیّوم راز نے کی ۔نظامت کے فرائض اخلاق نظامی نے بخوبی نبھائے۔ اس محفل جہاں مہمان شاعر  عابد نظر (برہانپور) کے غسل ِ صحت کے لیے لی گئ تو وہیں اس میں معروف شاعر  انیس کیفی کو اُن کی ادبی خدمات کے اعتراف میں "حضرت شوق جلگانوی ایوارڈ سے نوازا گیا۔۔خاندیس کے اہم نثّار جناب رشید قاسمی کے دست مبارک سے جناب عابد نظر کو سپاس نامہ پیش کیا گیا نیز اہم سماجی خدمتگار  فاروق شیخ کے ہاتھوں جناب انیس کیفی کو ایوارڈ دیا گیا۔اکیڈمی کے سرپرست ِ اعلٰی پرنسپل قاضی ضمیر اشرف نے شمع روشن کر محفل کا افتتاح کیا۔مہمان شعراء اکرام میں  شعور آشنا۔ طاہر نقّاش ۔ تاج محمّد تاج نے اپنے کلام پیش کیے ۔مقامی شعراء حضرات میں صاعد جیلانی ۔صابر مصطفٰی آبادی ۔ شکیل انجم۔ اخلاق نظامی۔مشتاق ساحل۔ اقبال اثر۔ صابر آفاق ۔ عمران فارس۔ مرزاندیم ۔ عمران ساحل ۔فہیم کوثر اور صاحبان اعزاز نیز صدر محفل نے کلام پیش کیے۔ محفل کے انعقاد میں اکیڈمی کے روح ِ رواں رشید پنجاری صاحب ۔ نیاز الدّین ملک ڈاکٹر اسلم شیخ  عارف پنجاری قاری قمرالدّین منظور پنجاری اور ابرار پنجاری کی شبانہ روز محنت شامل رہی۔

iklan
Comments
Commentsyang tampil sepenuhnya tanggung jawab komentator seperti yang diatur UU ITE
  • Stars Rally to Beat Predators in Winter Classic at Cotton Bowl