Advertising

رمضان پورہ میں پان دکان چلانے والے 32 سالہ نوجوان کا بے رحمانہ قتل

Hum Bharat
Tuesday 27 July 2021
Last Updated 2021-07-27T18:10:15Z
Premium By Raushan Design With Shroff Templates

مالیگاؤں( نامہ نگار ) 27 جولائی بروز منگل شام میں 7 بجے کے درمیان رمضان پورہ آمین مولانا کی درگاہ کے پاس ایک دردناک واقعہ پیش آیا جہاں چند نوجوان نے پان دکان چلانے والے نوجوان پر شدید حملہ کرکے اسے قتل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق رمضان پورہ آمین مولانا کی درگاہ کے پاس ملن ہوٹل کے سامنے پان دکان چلانے والے 32 سالہ نوجوان شیخ ابرار شیخ کلیم پر قاتلانہ حملہ کردیا گیا۔ حملہ شدید ہونے کی وجہ سے نوجوان کی موقع واردات پر ہی موت واقع ہوگئی۔ اس معاملے میں قانونی کاروائی جاری ہے۔ لاش پوسٹ مارٹم کے لئے سول ہاسپٹل روانہ کردی گئی ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ مہلوک نوجوان شیخ ابرار کی دو بیٹیاں ہیں۔ پولس قانونی کاروائی کررہی ہے لیکن تادم تحریر ملزمین کے نام سامنے نہیں آئے۔ بتایا جارہا ہے کہ مقتول اور قاتل کے درمیان سال بھر سے رنجش چل رہی تھی اور آج موقع پاتے ہی شدید حملہ کرکے قتل کردیا گیا۔ 

یاد رہے کہ گذشتہ کچھ دنوں سے رمضان پورہ علاقے میں جرائم کی وارداتوں میں اضافہ ہورہا ہے۔ قتل، ماردھاڑ،  لوٹ مار، ڈاکہ زنی وغیرہ میں دن بہ دن اضافہ ہورہا ہے ۔ کیا اس پر پولس انتظامیہ قابو پانے میں کامیابی حاصل کرے گی؟

iklan
Comments
Commentsyang tampil sepenuhnya tanggung jawab komentator seperti yang diatur UU ITE
  • Stars Rally to Beat Predators in Winter Classic at Cotton Bowl