Advertising

شفیق رانا کو بندوق کے جھوٹے کیس میں پھنسانے اور جان سے مارنے کی دھمکی

Hum Bharat
Tuesday 27 July 2021
Last Updated 2021-07-27T10:43:27Z
Premium By Raushan Design With Shroff Templates

 






مالیگاؤں( ہم بھارت ) مقامی پولس کنٹرول روم سے حاصل تفصیلات کے مطابق سٹی پولس اسٹیشن میں اسلامپورہ کے ساکن شفیق احمد محمد اسمعیل( شفیق رانا) نے شکایت کی کہ فریادی اپنے کام سے سٹی پولس اسٹیشن کے پاس سے گذرہا تھا تبھی یوسف الیاس، ذوالفقار ذلو، عیدی امین ، شبیر بیرے، اور عمران رضوی نے فریادی شفیق رانا کو بندوق کے جھوٹے کیس میں پھنسانے اور جان سے مارنے کی کھلی دھمکی دی۔ تفصیلات کے مطابق فریادی کے ساتھ لفظی جھڑپ کرتے ہوئے ملزمین نے فریادی کے فرزند کو بھی جان سے مارنے کی دھمکی دی۔ اس معاملے میں پولس اسٹیشن کے عملہ نے ملزمین کے خلاف قلم اور کیس نمبر 48/2021/143/504/506 کے تحت مقدمہ اور کیس داخل کردیا ہے۔ آگے کی قانونی کاروائی جاری ہے۔  یا رہے کہ درج کرائی گئی شکایت کے مطابق یہ معاملہ 26 جولائی کو رات میں 9 بجے پیش آیا۔


نیا گرنا پل کے پاس سے اسلامیہ کالونی کا موبائل فون لٹیرا گرفتار


مالیگاؤں( نامہ نگار ) قلعہ پولس اسٹیشن میں گیرج کا کام کرنے والے جمہور نگر کے ساکن 45 سالہ احمد پیرن شیخ نے شکایت درج کرائی کہ ملزم اشتیاق احمد اور اس کے ساتھی نے گذشتہ روز نیا گرنا پل کے پاس سے فریادی کا 5 ہزار کا موبائل زبردستی چھین کر راہ فرار اختیار کرلی۔ اس معاملے میں پولس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم اشتیاق احمد کو گرفتار کرلیاہے اور اس کے قبضہ سے 3 موبائل فون اور 5 ہزار 6 سو کی نقدی بھی اپنی تحویل میں لی۔ اسی ساتھ مذکورہ معاملے میں پولس نے ملزم کے خلاف 309/2021/392/34 کے تحت قانونی معاملہ مکمل کیا۔

iklan
Comments
Commentsyang tampil sepenuhnya tanggung jawab komentator seperti yang diatur UU ITE
  • Stars Rally to Beat Predators in Winter Classic at Cotton Bowl