Advertising

نشے میں ڈوبا شہر۔ قسط نمبر 2

Hum Bharat
Monday 13 September 2021
Last Updated 2021-09-13T09:00:50Z
Premium By Raushan Design With Shroff Templates

 شہر عزیز کو ہر قسم کے نشے سے پاک کرنے کی اشد ضرورت ہے


مسجد ومیناروں کا شہر آج اندھی اور گندی سیاست کے نشے میں مست ہے




مالیگاؤں (اعجاز شاہین ) نشہ میں صرف مختلف قسم کی دوا گولی انجکشن وغیرہ لینے کے علاوہ موبائل ، گندی سیاست ، حرام خوری ، زناکاری ، لوٹ مار اور بد عنوانی وغیرہ بھی شامل ہیں. مسجدوں میناروں کا شہر  کہلانے والا مالیگاؤں آج اندھی اور گندی سیاست کے نشے میں مست ہے ۔ 


شہر کے  غریب و امیر طبقے کے بچوں اور نوجوانوں میں نشیلی اشیاء استعمال کرنے کے ساتھ ساتھ چوری وغیرہ کا نشہ بھی سر چڑھ کر بول رہا ہے تو وہیں دوسری طرف کچھ سیاسی اور امیر خاندانوں کے لوگ بدعنوانی ، توڑی بازی ، غبن ، زناکاری اور ماڈرن قسم کی شراب اور برائیوں کے نشے میں مست ہیں.  غریب بے چارہ نشہ کرنے اور چوری کرنے کے بعد مار بھی کھاتا ہے اور پولیس کے حوالے بھی کر دیا جاتا ہے ۔ لیکن چند سیاسی خاندان اور امیر لوگوں کو ہر میدان میں چھوٹ ملی ہوئی ہے گویا ان کے لئے ہر قسم کا نشہ ایک فیشن کے طور پر دیکھا جاتا ہے ۔


پولیس والوں کو بھتہ اور وردی کا ڈر رہتا ہے تو دوسری طرف عزت دار لوگ اپنی اپنی عزت بچانے کی فکر میں لگے رہتے ہیں اور بے چارے علمائے کرام تو صرف اور صرف مسجدوں کی چار دیواری میں ہی دین کی بات کرنے میں عافیت محسوس کرتے ہیں ۔


گندے سیاست دانوں اور امیر خاندانوں کے لوگوں کو کون سمجھائے گا اور کون پنگا لے گا. افسوس صد افسوس ! گندی سیاست کرکے لوٹ مار کرنے والوں کو ، فارم ہاؤس ، اسٹینڈرڈ لاج کے کمروں اور مہنگی قسم کی ہوٹلوں میں عیاشی ، زناکاری اور فیشن ایبل نشہ کرنے والوں کو ہمارے ہی شہر عزیز مالیگاؤں میں مہمان خصوصی بنا کر ، جلسے کی صدارت دے کر اور ان ہی کے ہاتھوں افتتاح وغیرہ کا پروگرام بڑے دھوم سے کیا جارہا ہے ۔ اور بے چارے غریب لوگ نشہ کرنے والے گلی کوچوں میں ، تاریکی میں گندی جگہوں پر نشے میں مست رہتے ہیں ۔


 نشے کے لئے پیسے نہیں رہنے پر چوری کرتے ہیں اور پکڑے جانے پر مار بھی کھاتے ہیں بے عزت بھی کیا جاتا ہے اور بعض دفعہ پولیس کے حوالے کر دیا جاتا ہے ۔یہ مسلے کا حل بالکل نہیں۔۔اس عذاب سے بچنے کے لئے بلا تفریق مذہب وملت اور ہر غریب وامیر مرد وخواتین ، نوجوانوں اور بچوں کو ہر قسم کے نشے سے دور رہنے کی تاکید کرنی ہوگی ۔ اور اب وقت آگیا ہے کہ ہم صرف دل اور زبان سے نہیں بلکہ طاقت کے ذریعے برائیوں کا خاتمہ کریں ۔


کسی بھی قسم کا من مانی نشہ کرنے والوں کا ، بدعنوان لوگوں کا اور شہر عزیز مالیگاؤں کو ڈیولپ کرنے کی راہ میں جو لوگ بھی رکاوٹ بن رہےہیں تمام لوگوں کا سماجی بائیکاٹ ہونا بہت ضروری ہے ۔ ورنہ آج احساس نہیں ہونے پر کل دیندار گھرانے کے لوگ بھی اسی نحوست اور نشہ میں ملوث ہو جائیں گے اور آج یہ بات بھی ہمارے سامنے ہے کہ اب چند نشے میں کچھ دیندار گھرانے کے لوگ بھی ملوث ہو چکے ہیں.


 شہر کے علمائے کرام ، ائمہ کرام اور محلوں کے لوگوں سے گزارش کرتا ہوں کہ اب بھی ہمارے لئے سویرا ہے ہم خطبات جمعہ کے ذریعے ، لوگوں سے ملاقات کے ذریعے ہر قسم کے نشے کو واضح کر کے اس کے نقصانات اور آخرت کے عذاب وغیرہ کو سامنے رکھ کر اصلاح کرنے کی کوشش کریں اور مخلص نوجوانوں، کلبوں کے سنجیدہ لوگوں اور ڈاکٹر وغیرہ کی ٹیم سے بھی گزارش کرتا ہوں کہ کارنر میٹنگ ، تحریر ، آڈیو اور چھوٹی چھوٹی سبق آموز ویڈیوز بنا کر عوام کے سامنے پیش کریں ۔ اور با قاعدہ ہفتہ پندرہ دن کی ایک مہم کا اہتمام کریں. شہر ہر عزیز مالیگاؤں میں جلد ہی سدھار ہو جائے گا اور ہم لوگ ایک بار پھر امن و سکون کے ماحول میں زندگی گذار سکیں گے ۔

iklan
Comments
Commentsyang tampil sepenuhnya tanggung jawab komentator seperti yang diatur UU ITE
  • Stars Rally to Beat Predators in Winter Classic at Cotton Bowl