Advertising

ٹی ای ٹی امتحان کے نتائج کا اعلان جنوری میں متوقع، فروری آخر میں ہوگا ٹی ای ٹی 2022

Hum Bharat
Thursday 25 November 2021
Last Updated 2021-11-25T13:19:56Z
Premium By Raushan Design With Shroff Templates

گذشتہ دنوں ہوئے ٹی ای ٹی امتحان میں 8 ہزار ڈپلیکیٹ طلبہ کی شرکت کا خلاصہ



ہم بھارت: 21 نومبر 2021 بروز اتوار کو ریاست بھر میں ممکنہ اساتذہ کا ٹی ای ٹی ( اساتذہ اہلیتی جانچ) امتحان لیا گیا۔ کورونا کے پیش نظر گذشتہ سال امتحان نہ ہونے کی وجہ سے اس سال کافی تعداد تقریبا 80 سے 90 فی صد طلبہ نے امتحان نے۔ امتحان دینے کے بعد طلبہ کی اکثریت نے اس بات کا اظہار کیا کہ اس سال کا پرچہ آسان تھا اور امتحان میں کامیابی کی امید ہے۔ اس ایک وجہ یہ بھی ہے کہ زیادہ تر طلبہ نے اس موقع کو آخری موقع سمجھتے ہوئے خوب پڑھائی کی تھی۔


امتحان ختم ہونے کے بعد مزید یہ بات بھی سامنے آئی کہ تقریبا 8 ہزار ڈپلیکیٹ طلبہ رجسٹرڈ ہیں۔ بہت سی جگہوں پر پیپر لیک ہونے تو بہت سی جگہوں پر کسی کا پیپر کسی اور کے ذریعے دینے کی خبریں بھی سامنے آئیں۔ نقل نویسی اور پیپر لیک کے معاملے میں کچھ لوگوں کو گرفت میں لیتے ہوئے قانونی کارروائی بھی کی گئی۔


یاد رہے کہ اس مرتبہ بسوں کی ہڑتال ہونے کی وجہ سے بہت سے طلبہ کو پریشانیوں کا سامنا بھی کرنا پڑا۔ گاڑی وقت پر نہ ملنے سے طلبہ تاخیر سے امتحان مراکز پر پہنچے جس کی وجہ سے وہ امتحان دینے سے قاصر رہے۔ ایگزامینیشن کونسل کی جانب سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ ممکن ہے جنوری آخر تک ٹی ای ٹی 2021 کے نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔ 


یہ بات بھی ذہن نشین کرلیں کہ حکومت نے ٹی ای ٹی 2022 کو فروری آخر تک منعقد کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

iklan
Comments
Commentsyang tampil sepenuhnya tanggung jawab komentator seperti yang diatur UU ITE
  • Stars Rally to Beat Predators in Winter Classic at Cotton Bowl