Advertising

12 نومبر پتھراؤ معاملے میں رضوان بیٹری والا، ناصر کرانہ والا، صابر گوہر و دیگر کی ضمانت منظور

Hum Bharat
Friday 7 October 2022
Last Updated 2022-10-07T07:29:27Z
Premium By Raushan Design With Shroff Templates

 12 نومبر پتھراؤ معاملے میں رضوان بیٹری والا، ناصر کرانہ والا، صابر گوہر و دیگر کی ضمانت منظور 



مالیگاؤں(ہم بھارت) 12 نومبر 2021 کو ناموس رسالت معاملے میں مالیگاؤں بند کا اعلان کیا گیا تھا۔ اس بند کے دوران اچانک پیش آئے پتھر بازی معاملے میں پولیس نے شہر کے نوجوانوں پر سخت کارروائی کی تھی۔ جس میں شہر کے معروف سیاسی و سماجی افراد کے نام بھی شامل ہیں۔


حاصل ہوئی ہے کے مطابق 12 نومبر معاملے میں قید بند کی صعوبتیں جھیل رہے کل 30 نوجوانوں کی 7 اکتوبر بروز جمعہ کو ممبئی ہائی کورٹ میں ضمانت منظور ہوگئی ہے۔ جن میں رضوان بیٹری والا، صابر گوہر ،ناصر کرانہ والا سمیت کل 30 افراد کے نام شامل ہیں۔


شہر مالیگاؤں جنتادل کے سیکرٹری مستقیم ڈگنیٹی مسلسل اس معاملے میں کوشاں تھے۔ 7 اکتوبر 2022 کو تمام نوجوانوں کی سنوائی تھی۔ اس سلسلے میں ایڈوکیٹ عظیم خان و مستقیم ڈگنیٹی اور دیگر ممبئی میں خیمہ زن تھے۔ لہذا ممبئی ہائی کورٹ کے معزز جج پی ڈی نائک کے روبرو ایڈوکیٹ سنجیو کدم اور ایڈوکیٹ مندارگی نے ملزمین کی جانب سے زبردست جرح کی۔ جس کے بعد معزز جج کی جانب سے رضوان بیٹری والا، صابر گوہر اور ناصر کرانہ والا سمیت کل 30 نوجوانوں کی ضمانت عرضداشت منظور کرلی گئی۔

iklan
Comments
Commentsyang tampil sepenuhnya tanggung jawab komentator seperti yang diatur UU ITE
  • Stars Rally to Beat Predators in Winter Classic at Cotton Bowl