Advertising

کورونا غریبوں کے لئے

Hum Bharat
Wednesday 3 February 2021
Last Updated 2021-02-03T11:26:24Z
Premium By Raushan Design With Shroff Templates

اس تصور کو دیکھیے، یہ حکومتِ ہند کی تصویر ہے
 اس تصویر میں آپکو ماسک، سوشل ڈسٹینس اور کرونا لاکڈاؤن کی ہدایات پر کتنا عمل نظر آرہاہے؟

جبکہ یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے ملک بھر کے لوگوں پر ماسک کا قانون تھوپ رکھاہے جو ملک بھر میں غریب مزدوروں اور عام انسانوں سے ماسک اور لاکڈاون کے نام پر  جرمانہ وصول کر تجوریاں بھر رہےہیں ، یہ تصویر حکومت ہند کی آفیشل عمارت کی بھی ہے،  جہاں اتنے سارے لوگ فائنانس منسٹر کی قیادت میں مل مل کر کھڑے ہیں وہ بھی ماسک پہنے بغیر، لیکن انہیں کرونا کا کوئی خطرہ نہیں، ان پر کوئی جرمانہ نہیں ! ماسک اور کرونا لاکڈاون کی پابندیاں درحقیقت عوام کی جیبوں سے پیسے نکالنے اور انہیں لوٹنے کی ایک ترکیب ہے، یہ پورے ملک کے ذمہ داران ہیں اگر کرونا یا ماسک کی اب کوئی بھی حقیقت یا اہمیت ہوتی تو یہ لوگ، بغیر ماسک کے یوں نظر نہیں آتے، کرونا لاکڈاؤن کا اثر اب صرف اتنا رہا ہے کہ تعلیم گاہیں یونیورسٹیز بند رہیں اور عام راستوں پر ماسک و کرونا چیک۔اپ کےنام پر غریب عوام کی جیب پر ڈکیتی ماری جاتی رہے، ایسے ہی کرونا کا مکمل دورانیہ ڈرامائی رہا ہے_


یہ تصویر اُن انٹلکچوئل حضرات کے لیے بھی آئینہ ہے جو انہی حکومتی اداروں میں خود کو ڈسپلن والا ثابت کرنے کے لیے ہر ہر جگہ ماسک چڑھائے دانشوری اور ذمہ داریت کا سرٹیفکیٹ لیتے ہیں کچھ تو اپنے منہ پر ماسک چڑھائے بغیر کھانا بھی نہیں کھاتے _


✍: #سمیع_اللّٰہ_خان 

iklan
Comments
Commentsyang tampil sepenuhnya tanggung jawab komentator seperti yang diatur UU ITE
  • Stars Rally to Beat Predators in Winter Classic at Cotton Bowl