Best Viral Premium Blogger TemplatesPremium By Raushan Design With Shroff Templates

Iklan

ایک سال میں 38 قتل، 56 جنسی استحصال ، 150 گھر پھوڑی، 32 اقدام قتل اور 141 خواتین سے چھیڑ چھاڑ کے مقدمات

Hum Bharat
Tuesday 2 February 2021
Last Updated 2021-02-02T13:52:40Z
Premium By Raushan Design With Shroff Templates
masukkan script iklan disini

 ایک برس کے عرصہ میں 38 قتل کی واردات اندراج۔

مالیگاؤں (شکیل پترکار) مقامی اے ایس پی چندر کانت کھانڈوی کے ذریعہ تفصیلی معلومات ملی کہ 18 پولس اسٹیشن کی حدود میں کل 38 قتل کی واردات کا اندار کیا گیا۔ اس میں سے 33 ملزمین کو قانونی گرفت میں لیا گیا ہے ۔ بقیہ معاملے جانچ کے مراحل میں ہیں۔ اس کے علاوہ 5 معاملوں میں ملزمین نا معلوم ہیں۔ اسی کے ساتھ 539 ہانڈا چوری کا بھی اندراج کیا گیا ہے۔ جس میں سے 154 گاڑیاں پولس نے حاصل کرلی ہیں۔ اسی طرح 305 حادثوں کے معاملوں کا اندراج کیا ہے جس میں 262 ملزمین پر قانونی کاروائی کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ 42 معاملے نا مکمل ہیں۔ اسی کے ساتھ جنسی استحصال کے 56 معاملے درج کیئے گئے۔ اور اقدام قتل کی قلم 307 کے تحت 32 معاملات کا اندراج کیا گیا۔  خواتین سے چھیڑ چھاڑ کے 141 معاملوں میں 141 ملزمین پر قانونی شکنجہ کسہ گیا۔ اس کے ساتھ ہی 150 گھر پھوڑی کے معاملے بھی درج کئے گئے۔ جس میں سے 16 معاملے حل ہوئے۔ ساتھ ہی ساتھ ممبئی چگار ایکٹ کے تحت 342 مقدمات اور شراب کے 650 معاملات درج کئے گئے۔

یاد رہے کہ یہ مکمل معلومات 2019 سے 2020 یعنی تقریبا ایک سال کا ریکارڈ ہے۔ 

شہر میں چرچہ ہے کہ کیا قیادت بدلنے کے بعد قتل کی واردات میں اضافہ ہوا ہے؟ 


 

کیمپ علاقہ کی بیکری سے کاجو بادام اور چاکلیٹ کیچوری

مالیگاؤں،  کیمپ پولیس اسٹیشن میں فریادی انیل پوپٹ پاٹل نے شکایت کی کہ گذشتہ دنوں کسی نا معلوم چور ملزم نے کیمپ علاقہ میں فریادی کی بیکری کے شٹر کا تالا توڑ کر دوکان میں رکھے 6 کلو بادام 10 کلو کاجو اور کیڈ بری چاکلیٹ چوری کرکے راہ فرار اختیار کرلی۔ کل مالیت کی قیمت فریادی کے مطابق 18786 بتائی گئی ہے۔ 

    اس معاملے میں پولس نے نامعلوم ملزم کےخلاف بھارتی چوری کی قلم کے مطابق کیس اور مقدمہ داخل کردیا ہے۔ آگے کی قانونی کاروائی جاری ہے۔ 


iklan
Komentar
komentar yang tampil sepenuhnya tanggung jawab komentator seperti yang diatur UU ITE
  • Stars Rally to Beat Predators in Winter Classic at Cotton Bowl