Advertising

بورہ چلڈرن ہاسپٹل سے نابالغ کا اغوا

Hum Bharat
Saturday 6 March 2021
Last Updated 2021-03-05T20:03:12Z
Premium By Raushan Design With Shroff Templates

 بورہ چلڈرن ہاسپٹل سے نابالغ کا اغوا 


مالیگاؤں: سنگمیشور ساؤتا نگر کے رہنے والے 48 سالہ ڈاکٹر سریش بیردی چند بورہ نے چھاؤنی پولس اسٹیشن میں سنگین شکایت درج کرائی کہ کسی نامعلوم نے ڈاکٹر بورہ کے بورہ چلڈرن نامی ہاسپٹل کے جگتاپ میڈیکل دواخانے سے نابالغ کا اغوا کرکے راہ فرار اختیار کرلی۔اس معاملے میں پولس نے نامعلوم کے خلاف سنگین مقدمہ درج کرلیا ہے۔ دواخانے سے بچہ چوری ہونے کا یہ بہت ہی سنگین معاملہ ہے۔ اس جانب توجہ دینے کی ضرورت ہے۔


منماڑ چوپھلی سے 6 لاکھ 50 ہزار کی مال ٹرک چوری 


مالیگاؤں: قعلہ پولس اسٹیشن میں صراف بازار ماروتی چوک کے رہنے والے 47 سا ابھی نندن مہاویر کاسلی وال نے شکایت کی کہ گذشتہ دنوں کسی نامعلوم چور نے منماڑ چوپھلی کے پاس مین روڈ پر ایئر پٹرول پم کی پارکنگ سے 6 لاکھ 50 ہزار مالیت کی ٹاٹا کمپنی کی مال ٹرک چوری کر کے راہ فرار اختیار کرلی۔ اس معاملے میں  مذکورہ پولیس کے تھانے دار نے قلم 379/40/2021 کا اندراج مکمل کیا۔


مالیگاؤں: منماڑ پولس اسٹیشن میں ہنومان نگر کے رہنے والے 32 سالہ فریادی ساجد بابو شیخ نے شکایت درج کرائی کہ چندن پوری ناند گاؤں کا 39 سالہ چیتن روی گائیکواڑ نے فریادی کے کھیت میں مال ٹرک میں رکھی 5 گونی کھاد چوری کرلی۔ جس کی قیمت 4875 روپے بتائی گئی۔ اس پر پولس نے ملزم کے خلاف 379/75/2021 کا اندراج مکمل کیا

iklan
Comments
Commentsyang tampil sepenuhnya tanggung jawab komentator seperti yang diatur UU ITE
  • Stars Rally to Beat Predators in Winter Classic at Cotton Bowl