Advertising

مخنث ( زنخے ،ہجڑے) داڑھی والوں کو کیوں ٹچ نہیں کرتے؟

Hum Bharat
Saturday 6 March 2021
Last Updated 2021-03-06T15:15:59Z
Premium By Raushan Design With Shroff Templates

 مخنث داڑھی والوں کو کیوں ٹچ نہیں کرتے؟



اس ضمن میں اپنا ذاتی اور بالکل سچا واقعہ میں یہاں ذکر کرنا چاہتاہوں ممبئی سے گورکھپور کے لئے میں ٹرین پر سوار ہوا، گاڑی  روانہ ہوئی ورار جنکشن پر کچھ مخنث سوار ہوئے، اور یہیں سے وہ عام طور پر سوار ہوا کرتے ہیں، وہ سب کے پاس جاتے تالی بجاتے اور پیسے مانگتے، مگر انہوں نے مجھے اور ڈبے میں موجود ایک اور داڑھی والے بوڑھے چچا کو ٹچ نہیں کیا، ایک سوٹیڈ بوٹیڈ کلین شیو نوجوان سے رہا نہیں گیا اور وہ پوچھ بیٹھا کہ آپ لوگ داڑھی والوں کو کیوں ٹچ نہیں کرتے؟

مخنث نے کہا کہ کیا واقعی تم اس سوال کا جواب جاننا چاہتے ہو؟  نوجوان نے کہا ہاں

اس نے کہا تو پھر مجھے بیٹھنے کی جگہ دو، ہم نے اس کے لئے جگہ بنائی اور وہ میرے پاس ہی بیٹھ گیا پھر اس نے نوجوان کو مخاطب کرکے میری طرف اشارہ کرتے ہوئے پوچھا یہ کون ہے؟ اس نے جواب دیا یہ مردہیں، پھر اس نے دور بیٹھی ہوئی ایک خاتون کی طرف اشارہ کرتے ہوئے پوچھا وہ کون ہے؟ نوجوان نے جواب دیا عورت، پھر اس نے پوچھا کہ دونوں میں کیا فرق ہے؟ نوجوان بولا ان کے چہرے پر داڑھی ہے اور اس کے چہرےپر داڑھی نہیں ہے،  اب اس نے نوجوان سے پوچھا تم کون ہو؟ اس نے کہا مرد، مخنث بولا مگر تمہارے چہرے پربھی تو داڑھی نہیں ہے؟  نوجوان بولا میں نے شیو کرلیا ہے، مخنث نے کہا قدرت نے تمہیں مرد پیدا کیا مگر تم نے مرد کی نشانی اپنے چہرے سے ہٹادی، اب تم نا مرد رہے نا عورت، یعنی کہ تم بھی اپنی مرضی سے بیچ والے بن گئے حالانکہ قدرت نے تمہیں بیچ والا نہیں بنایا، تم زبردستی ہماری جماعت میں شامل ہورہے ہو تو اس کا جرمانہ تو تمہیں بھرنا ہی پڑے گا، وہی ہم تم سے وصول کرتے ہیں. اتنا کہہ کر وہ اٹھا اور چلا گیا

وہ نوجوان بیچارہ اتنا شرمندہ ہوا کہ پھر پورے سفر اس نے کسی سے آنکھیں ملائیں اور نہ ہی کسی سے کوئی بات کی

کاپی۔۔

iklan
Comments
Commentsyang tampil sepenuhnya tanggung jawab komentator seperti yang diatur UU ITE
  • Stars Rally to Beat Predators in Winter Classic at Cotton Bowl