Advertising

فیس بک پر پوسٹ وائرل معاملے میں 20 سالہ نوجوان پر تیز دھار ہتھیار سے قاتلانہ و جان لیوا حملہ۔ ملزمین پر سنگین مقدمہ درج

Hum Bharat
Monday 21 June 2021
Last Updated 2021-06-21T12:44:57Z
Premium By Raushan Design With Shroff Templates

 مالیگاؤں(ہم بھارت) مقامی پولس کنٹرول روم سے موصول تفصیلات کے مطابق جئے ہند ٹیلر کے سامنے بوہرہ باغ کا ساکن 20 سالہ فریادی ضیاء الرحمن لئیق احمد نے قلعہ پولس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی کہ ملزم شیخ ضمیر شیخ ہارون عرف ٹارزن اور اس کے تین ساتھیوں نے مل کر فریادی پر تلوار سے قاتلانہ حملہ کردیا جس کی وجہ سے فریادی شدید زخمی ہوگیا۔



حاصل تفصیلات کے مطابق ملزمین نے فیس بک پر فریادی کی فوٹو وائرکردی تھی۔ اس معاملے میں پوچھ تاچھ پر ملزم جنید کالیہ ہنسنے لگا۔ جب فریادی نے پوچھا کہ کیوں ہنس رہے ہو تو چارو ملزمین نے ضیاء الرحمن کو زمین پر پٹخ دیا اور تیز دھار ہتھیار سے سر،کمر،سینہ اور گردن پر قاتلانہ حملہ کرکے فریادی کو شدید زخمی کردیا۔ یاد رہے کہ یہ معاملہ 20 جون 2021 کو رات میں 12:30 کے درمیان خانقاہ اشرفیہ کے پاس (گھڈے) میں پیش آیا۔

 اس معاملے میں قلعہ پولس اسٹیشن کے عملہ نے بوہرہ باغ رسول پورہ کا ساکن  ملزم شیخ ضمیر شیخ ہارون عرف ٹارزن، جنید کالیا،راجو ریتی والا اور ظہیر کو حراست میں لیتے ہوئے تمام ملزمین کے خلاف سنگین قلم 307/34/ 289/2021 کے تحت مقدمہ اور کیس داخل کردیا ہے۔

نوجوان کے قبضہ سے پستول ضبط، مقدمہ درج 


مالیگاؤں(ہم بھارت) آزاد نگر پولس اسٹیشن میں پولس نائک سنیل پاڑوی کی شکایت پر پوارواڑی کا ساکن ملزم عابد احمد افضل احمد عرف شکاری کے قبضہ سے پولس عملہ نے ایک دیسی کٹہ ضبط کرتے ہوئے ملزم کے خلاف 30558/25/3/2021 کے تحت سنگین مقدمہ درج کیا۔

ضبط کی گئی بندوق کی قیمت 15 ہزار بتائی گئی جوکہ لوکھنڈی گاؤٹی بندوق ہے۔ اس معاملے میں آگے کی قانونی کاروائی واگھ کے حوالے ہے۔


iklan
Comments
Commentsyang tampil sepenuhnya tanggung jawab komentator seperti yang diatur UU ITE
  • Stars Rally to Beat Predators in Winter Classic at Cotton Bowl