آزادی کے موقع پر نوجوان نسل کو نشہ سے آزاد کرانے کا عزم -->

Advertisement

آزادی کے موقع پر نوجوان نسل کو نشہ سے آزاد کرانے کا عزم

Hum Bharat
Sunday 15 August 2021

 





یوم آزادی پر مالیگاؤں کی نوجوان نسل کو نشہ کی لت سے آزادی کا عزم 

مجاہدین آزادی, اسلاف و علماء کی قربانیوں کا تذکرہ اور انکے نقش قدم پر چلنا ہی سچی خراج عقیدت : ایم ڈی ایف 



مالیگاؤں (ہم بھارت) آج ہندوستان کو آزاد ہوئے 75 سال بیت چکے. ملک کو انگریزوں کی غلامی سے آزادی کیلئے قومی رہنماؤں, علماء, اسلاف اور مجاہدین آزادی نے بے لوث قربانیاں دیں. جن کی قربانیوں کو یوم آزادی کے موقع پر پیش کرنا سچی خراج عقیدت ہے. اس طرح کے خیالات کا اظہار مالیگاؤں ڈیولپمنٹ فرنٹ کے نوجوانوں نے کیا. 




ایم ڈی ایف کی جانب سے بروز اتوار 15 اگست 2021 کو صبح دس بجے عبداللہ نگر مالیگاؤں میں یوم جشن آزادی جوش و خروش سے منایا گیا. اس موقع پر قومی جھنڈے کو سلامی اور قومی گیت احترام کے ساتھ پڑھا گیا. ایم ڈی ایف کے صدر احتشام بیکری والا کے ہاتھوں رسم پرچم کشائی ادا کی گئی.



احتشام شیخ بیکری والا نے کہا کہ آج ہم اس موقع پر یہ عزم کرتے ہیں کہ شہر کی نوجوان نسل کو نشہ کی لت سے آزادکرانا ہے. مالیگاؤں شہر بری طرح سے مختلف قسم کے نشوں سے متاثر ہوچکا ہے. کم عمر لڑکے اور نوجوان نشے کے عادی ہوچکے ہیں. گلی محلوں میں کتا گولی, الپرا زولم, ایم ڈی اور پاؤڈر, پاؤچ, سولیشن کی شکل میں دستیاب ہیں. جس کا نشہ سوچنے کی صلاحیت ختم کر دیتا ہے اور جس سے نہ صرف ایک آدمی تباہ و برباد ہوتا ہے بلکہ خاندان اور پوری نسل خراب ہو تی ہے. اس پر عملی طور پر اصلاحی کام کیا جائے گا. 


عمران راشد (نائب صدر, ایم ڈی ایف) نے تحریک آزادی سے لیکر موجودہ ملک کے حالات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ملک آزاد تو ہوا لیکن آج بھی ہم فرقہ پرستی , مآب لنچنگ, عصبیت پرستی, کرپشن خوری , غیر منصفانہ فیصلوں  اور حکومت کے غیر جانبدارانہ رویوں سے آزادی پا نہ سکے. انھوں نے کہا کہ جو حال ملک کا ہے وہی حال شہر مالیگاؤں کا بھی ہے. 



رئیس عثمانی (فعال رکن, ایم ڈی ایف) نے کہا کہ ملک کی آزادی کیلئے ہمارے علماءکرام, اسلاف اور مجاہدین آزادی نے جو قربانیاں پیش کیں ان قربانیوں کو ایسے موقعوں پر نسل نو کے سامنے اجاگر کرنا ہی انھیں سچی خراج عقیدت پیش کرنا ہے. آج کی نوجوان نسل ان کی قربانیوں سے نابلد ہیں. 


اس موقع پر احتشام شیخ بیکری والا, عمران راشد, صابر ماسٹر موبائل والے, رئیس عثمانی, جناب اعجاز شاہین، شیخ ندیم, ظہیر شیخ, مدثر مدو، شریف منصوری(صدر سماجوادی )، نفیس میتھا، رضوان بلڈر, جمیل انصاری جناب, سلیم جناب اور مالیگاؤں ڈیولپمنٹ فرنٹ کے صدر و اراکین اور عبداللہ نگر کے عوام نے شرکت کی.