Advertising

تین گاڑیوں کے خطرناک تصادم میں مالیگاؤں سے پنجاب جارہے جماعت کے دو ساتھیوں کی جگہ پر موت

Hum Bharat
Tuesday 17 August 2021
Last Updated 2021-08-17T14:46:36Z
Premium By Raushan Design With Shroff Templates

 






منماڑ روڈ وارانہ کے مقام پر تین گاڑیوں کے تصادم میں مالیگاؤں کے دو افراد کی جگہ پر ہی موت ایک شدید زخمی



مالیگاؤں( ہم بھارت ) 17 اگست  2021 بروز منگل دوپہر تقریبا 2 بجے کے درمیان مالیگاؤں سے 12 کلو میٹر کی دوری پر منماڑ روڈ، گرو کرپا ہوٹل کے پاس وارانہ کے مقام پر دلخراش و دل دہلا دینے حادثہ پیش آیا جس میں مالیگاؤں کے دو افراد کی جگہ پر ہی موت واقع ہوگئی۔



حاصل تفصیلات کے مطابق مالیگاؤں شاہی مسجد سے پنجاب کے لئے جماعت جارہی تھی کہ منماڑ روڈ وارانہ میں سویفٹ ڈیزائر، آرٹیکا اور 14 چکہ ٹرک کا آپس میں زبردست تصادم ہوگیا۔ اس حادثہ میں ٹرک والے نے اتنی شدت اور رفتار سے ٹکر ماری کہ سویفٹ ڈیزائر تقریبا 5 سو فٹ دور جاکر گری جس میں مالیگاؤں کے جماعت سے ساتھی موجود تھے جوکہ پنجاب جارہے تھے۔ حادثہ اتنا شدید تھا کہ اس میں جماعت کے دو ساتھی موقع واردات پر ہی انتقال کرگئے۔ جس میں سے ایک شخص بدر کے باڑہ کا ہے جس کی شناخت مغیث الرحمن سراج احمد 36 سالہ سے ہوئی ہے۔ جبکہ مزید ایک شخص جوکہ حافظ تھے اور گاڑی چلارہے تھے ان کی شناخت عبدالباسط عبدالرشید شاہ فقیر 25 سال محلہ یاسین میاں کا تکیہ سے ہوئی ہے۔  ان کے علاوہ ایک کم عمر لڑکے کے شدید زخمی ہونے زخمی ہونے کے ساتھ مزید تین افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں فوری طور پر ہسپتال میں داخل کیا گیا۔ اس معاملے میں پوسٹ مارٹم اور قانونی کاروائی کے بعد لاش اہل خانہ کے حوالے کردی گئی ہے۔ اس حادثہ کی خبر نے مالیگاؤں میں ہر طرف دکھ اور غم کا ماحول پیدا کردیا ہے۔ اس دکھ بھری خبر سے ہر کوئی افسوس اور غم کا اظہار کررہا ہے۔ یاد رہے کہ تبلیغی جماعت کا یہ قافلہ مالیگاؤں شاہی مسجد سے پنجاب کے لئے روانہ ہوا تھا۔ حافظ مغیث الرحمن ساتھیوں کو منماڑ تک پہنچانے کے لئے ساتھ میں گئے تھے کہ اس حادثہ کا شکار ہوگئے۔ حفظ مغیث کے لڑکے بھی اس حادثہ میں زخمی ہوئے ہیں جنہیں پریاس ہسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔ فی الحال حالت خطرہ سے باہر بتائی جارہی ہے۔ 


موقع واردات پر خالد سکندر، مسعود مولانا کمپاؤنڈ، شفیق اینٹی کرپشن، ضیاء الرحمن مسکان، خالد سرحدی ،لڈو بلڈر ،عبدالستار بھائی ایمبولینس والے اور دیگر سماجی افراد موجود تھے۔ جنہوں قانونی و طبی معاملات میں مدد کی۔



iklan
Comments
Commentsyang tampil sepenuhnya tanggung jawab komentator seperti yang diatur UU ITE
  • Stars Rally to Beat Predators in Winter Classic at Cotton Bowl