Best Viral Premium Blogger TemplatesPremium By Raushan Design With Shroff Templates

Iklan

ایم ڈی ایف کی جانب سے شکیل تیراک کی بے لوث خدمات کا اعتراف اور سوئمنگ کلاس کا اعلان

Hum Bharat
Wednesday 22 September 2021
Last Updated 2021-09-22T15:48:28Z
Premium By Raushan Design With Shroff Templates
masukkan script iklan disini

 ایم ڈی ایف کی جانب سے شکیل تیراک کی بے لوث خدمات کا اعتراف اور سوئمنگ کلاس کا اعلان 


ہزاروں حادثاتی لاشیں نکالنے اور سینکڑوں کی جان بچانے والا مسیحا واٹر ٹائیگر شکیل تیراک کا استقبال 


لاشوں پر سیاست کرنے والو مرنے والوں کے اہل خانہ کے درد دل کا حال تم کیا جانو 



مالیگاؤں (ہم بھارت) ریاست مہاراشٹر کے مسلم اکثریتی شہر مالیگاؤں میں جب کبھی کوئی سانحہ, قدرتی آفات اور حادثات رونما ہوتے ہیں یا جب کبھی کوئی فرد پانی میں ڈوب جاتا ہے. یا پھر ندی, نالوں, تالابوں, جھیلوں اور کنوؤں میں ڈوب جاتا ہے یا گم ہوجاتا ہے. ایسے حالات میں مدد کیلئے ایسے شخص کو بلایا جاتا ہے جو سب کچھ چھوڑ کر اپنی جان جوکھم میں ڈال کر مدد کیلئے دوڑا چلا آتا ہے. اس شخص کو شہر مالیگاؤں میں واٹر ٹائیگر کہا جاتا ہے. 


شکیل تیراک عرف واٹر ٹائیگر کا ایک عظیم کارنامہ یہ ہے کہ گزشتہ کئی سالوں سے شکیل تیراک مختلف حادثات میں پھنسے لوگوں کی جان بچاتا آرہا ہے. انھوں نے ہزاروں حادثاتی لاشوں کو ہر مشکل حالات میں نکالا اور سینٹکروں افراد کی جان بچائی ہے. شکیل تیراک کی بے لوث خدمات کا اعتراف مالیگاؤں ڈیولپمنٹ فرنٹ کی جانب سے گذشتہ شب ایم ڈی ایف کی عوامی رابطہ آفس بمقام محمد علی روڈ مالیگاؤں میں کیا گیا. وہیں اس موقع پر ایم ڈی ایف ٹیم کی جانب سے  پرتباک استقبال کیا گیا. 


شکیل تیراک کی استقبالیہ تقریب کی صدارت معروف سوشل ورکر اسامہ اعظمی نے کی. انھوں نے کہا کہ آج اس موقع پر شکیل تیراک کا استقبال اس لئے بھی کیا جا رہا ہے کہ گزشتہ روز منیاڈ ڈیم سے انھوں نے ایک نوجوان کی لاش مسلسل دس سے بارہ گھنٹوں میں پانی کے اندر کھوج کر نکالی. بعد ازاں یہ دیکھا گیا کہ اس نوجوان کی لاش نکالنے والے شکیل تیراک کو نظر انداز کر دیا گیا. اس معاملہ پر مختلف سیاسی نمائندوں نے بیان بازی شروع کردی. اسطرح کے معاملات شہر میں دکھائے دینے لگے ہیں کہ جب کبھی کوئی حادثہ پیش آتا ہے تو مدد کیلئے سب سے پہلے سماجی خدمتگار پہنچتے ہیں اور بعد میں سیاسی لوگ اس پر صرف بیان بازیاں کرتے نظر آتے ہیں.


اس موقع پر مالیگاؤں ڈیولپمنٹ فرنٹ کے صدر احتشام بیکری والا نے کہا کہ شکیل تیراک کی خدمات کو فراموش نہیں کیا جاسکتا ہے. شکیل تیراک محکمہ فائر بریگیڈ میں ڈیوٹی کرتے ہیں اور بغیر پیسے کے دن و رات ، کیسے بھی اوقات میں لوگوں کی جان بچانے کیلئے حاضر رہتے ہیں. ان کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے احتشام بیکری والا نے کہا کہ کارپوریشن کی جانب سے انھیں لائف ٹائم ایوارڈ دینا چاہئے اور سرکاری سطح پر اعلی ایوارڈ کیلئے ان کی شفارش کی جانی چاہئے. انھوں نے یہ اعلان بھی کیا کہ مالیگاؤں ڈیولپمنٹ فرنٹ کی جانب سے 2 اکتوبر سے شکیل تیراک کی رہنمائی میں سوئمنگ کلاس بنام شکیل تیراک بیچ کا آغاز کیا جائے گا. 


شہر کی سیاست, صحافت اور سماجیات پر گہری نظر رکھنے والے جناب اعجاز شاہین نے بھی شکیل تیراک کی بے لوث خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ شکیل تیراک کا نام اور کام شہر مالیگاؤں ہی نہیں بلکہ پورے ملک میں عیاں ہے. ان کی خدمات کا کوئی نعم البدل نہیں عوام کی محبتوں اور متاثرین و محروسین کی دعائیں ان کے حق میں کسی بھی ایوارڈ اور اعزاز سے بڑھ کر ہیں. شکیل تیراک شہر میں واحد ایک ایسا شخص ہے جو اپنی جان جوکھم میں ڈال کر موت سے ہر دفعہ لڑتا ہے اور جیت جاتا ہے. 


اس استقبالیہ تقریب کا آغاز قاری رئیس عثمانی نے قرآن مجید کی تلاوت سے کیا. اس پروگرام کی نظامت پروفیسر ایس این انصاری نے کی, اغراض و مقاصد پروفیسر حبیب الرحمان اور رسم شکریہ صابر ماسٹر موبائل والے نے پیش کیا. اس پروگرام میں جناب وسیم موسی, انجینئر ابوذر انصاری, ندیم شیخ, مدثر مدو اور دیگر ایم ڈی ایف کے نوجوانوں نے شرکت کی.

iklan
Komentar
komentar yang tampil sepenuhnya tanggung jawab komentator seperti yang diatur UU ITE
  • Stars Rally to Beat Predators in Winter Classic at Cotton Bowl